English   /   Kannada   /   Nawayathi

نا اہل اراکین اسمبلی بی جے پی کے آگے بھیک مانگنے کو مجبور : دنیش گنڈو راو

share with us

بنگلور:18ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کے ناہل قرار دئے گئے اراکین اسمبلی کی حالت نہ گھر کی نہ گھاٹ کی رہ گئی ہے ، بی جے پی میں وہ شامل نہیں ہو پارہے اور کانگریس کا دامن وہ تھامنہیں سکتے،اب انہیں اپنے کرموں کا پھل مل رہا ہے کہ ہر طرف سے ٹھوکریں ہی کھا رہے ہیں ، سپریم کورٹ میں سماعت پھر سے ملتوی ہوگئی ہے ، اور ان کی سیاست میں واپسی کی امیدیں میں دم توڑتی جا رہی ہیں ، یہ زخم ہی ابھی تازہ تھاکہ ان کے زخموں پر اب کانگریس نے نمک چھڑک دیا ہے ،کرناٹک کانگریس کے صدر دنیش گنڈوراو نے نا اہل اراکین پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ کانگریس میں تھے تو بڑے ٹھاٹ باٹ سے رہ رہے تھے لیکن اب وہ بی جے پی کے سامنے بھیک مانگنے کو مجبور ہو گئے ہیں ، گزشتہ روزکے پی سی سی دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد اخبباری نمائندوں سے کہا کہ پارٹی کو دغا دے کر نا اہل قرار دئے گئے اراکین اسمبلی کی نیت سے ریاست کے عوام واقف ہو گئے ہیں ہم نے ان سے کہا تھا کہ بی جے پی والے آپ کو دھوکہ دیں گے لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں سنی ، پارٹی قائدین کے انتباہ کے ناوجود وہ دل بدلی کے جال پھنس گئے ، ،آج ان کی حالت کیا ہوگئی ہے ، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نا اہل اراکین اسمبلی کو پارٹی میں شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، ہمارا یہ واضح موقف ہے جس میں تبدیلی نہیں ہوگی ، ،نااہل اراکین اسمبلی کی عرضی پر سماعت پھر ایک مرتبہ ملتوی کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ جسٹس موہن شانتن گوڈر نا اہل اراکین اسمبلی کے مقدمی کی پیروی سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ،مخلوط حکومت میں اسمبلی کے اسپیکر رمیشن کمار نے قانونی اعتبار سے اقدام کیا ہے ، انہوں نےکہا کہ بی جے پی حکومت کے انتظامیہ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ مخلوط حکومت کا انتظامیہ اس سے سو گنا زیادہ بہترتھا ، آج ریاست میں حکومت مردہ ہو گئی ہے ،یہ صرف پچھلی حکومت کے منصوبوں کو تحقیق و تفتیش سے گزرنے میں وقت برباد کر رہی ہے ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا