English   /   Kannada   /   Nawayathi

 بھٹکل میں فورلین ہائے وے کام کے لیے کی گئی نشاندہی، اتی کرم اراضی تعمیر شدہ چہاردیواری  ہٹانے کے لیے 20ستمبر تک مہلت 

share with us

بھٹکل 18/ ستمبر 2019 (فکروخبرنیوز) شہر میں فورلین ہائے وے کا کام آگے بڑھاتے ہوئے اب مدینہ کالونی سمیت نوائط کالونی میں لبِ سڑک پر موجود گھروں کے چہار دیواری ہٹانے کے احکامات آئی آر بی کمپنی نے جاری کردئیے ہیں۔ اہم شاہراہ 66کو فورلین میں تبدیل کرنے کا کام تیزی آگے بڑھتے ہوئے جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی میں تقریباً ختم ہوگیا ہے۔ اترکنڑا ضلع کے کئی علاقوں میں بھی کچھ سالوں قبل یہ کام شروع ہوچکا ہے لیکن بھٹکل شہر سے گذرنے والی شاہراہ کا کام ابھی پورے زوروشور سے شروع نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل وینکٹاپور کے علاقہ میں یہ کام چل رہا تھا اب اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے نوائط کالونی تک نشاندہی کردی گئی ہے۔ اتی کرم اراضی پر تعمیر شدہ چہاردیواری کو ہٹانے کے احکامات افسران نے جاری کرتے ہوئے انہیں 20ستمبرتک  مہلت دی ہے۔ جیسے ہی افسران نشاندہی کے لیے افسران جے سی بی کے ساتھ پہنچے تو موقع پر کئی لوگ جمع ہوگئے جس کو دیکھتے ہوئے پولیس بھی موقع پر پہنچی۔ تینگن گنڈی کراس سے ہوٹل سٹی لائٹ اور اس کے آگے تک نشاندہی کی جاچکی ہے جس کے بعد جلد توسیعی مرحلہ کاکام بھی شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ بھٹکل اہم شاہراہ پر ٹرافک کی کثرت کی وجہ سے آئے دن سڑک حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور ایک بڑی تعداد اپنی جانیں بھی گنواچکی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا