English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملہ ، سعودی وزیر دفاع آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

share with us

ریاض :18/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی وزیر دفاع آج آئل تنصیبات پر حملے سے متعلق اہم تفصیلات بتانے کیلئے پریس کانفرنس کریں گے، سعودی عرب کی آئل کمپنی آرمکو  پر ہفتے کو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملہ سے متعلق سعودی وزیردفاع آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں حملے میں استعمال ہتھیار کی تفصیلات بتائیں گے۔

گذشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا تھا کہ حملے صرف سعودی تنصیبات پر نہیں بلکہ عالمی معیشت پر کئے گئے، سعودی عرب بزدلانہ حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی برادری ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کو ریاض، خطے اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے امریکا نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹہراتے ہوئے سیٹلائٹ کی تصویر شئیرکی ہیں اور دعوی کیا تھا حملہ ایران کے جنوبی علاقے سے کیا گیا تاہم ایران نے حملے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا، ایرانی صدر کا کہنا تھا آئل تنصیبات پر حملہ یمن میں حملوں کی جوابی کارروائی پر ہوئے ۔

بعد ازاں سعودی عرب نے بھی اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

واضح رہے سعودی عرب کی آئیل کمپنی آرمکو پر ہفتے کو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا اور یمن کے حوثی باغیوں نے ہفتے کوآئل کمپنی آرامکو پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، ڈرون حملوں میں دنیا میں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ بھی متاثر ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا