English   /   Kannada   /   Nawayathi

نااہل قرار دئیے گئے ارکانِ اسمبلی کی عرضی پر سماعت 23ستمبر تک ملتوی 

share with us

بنگلورو /نئی دہلی18/ ستمبر 2019(فکروخبر /ذرائع)  ریاست کے سابق اسپیکر آر رمیش کمار کی جانب سے نااہل قرار دئیے گئے ارکانِ اسمبلی کی پریشانیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ارکانِ اسمبلی نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر معاملہ پر سماعت کی درخواست کی تھی لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے باربار درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی وجہ سے ان ارکانِ اسمبلی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ 17ستمبر کو اس معاملہ پر سماعت کرکے اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ آنے کا ان ارکانِ اسمبلی کو شدت کے ساتھ انتظار تھا لیکن اس روز بھی اس پر سماعت نہیں ہوسکی اور اسے 23ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ریاست کرناٹک میں ایک مدت سے سیاسی اتھل پتھل جاری تھی۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحادی اراکین میں سے سترہ ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد اس وقت کے اسپیکر آر رمیش کمار نے انہیں نااہل قرار دیا تھا جس کو انہو ں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جج این وی رمن، جسٹس موہن شانتا گوڈا اور جسٹس اجئے رستوگی کی تین رکنی ڈویژن بنچ کے سامنے لایا گیا لیکن اس بنچ کے جج جسٹس موہن چانتا گوڈا اس شنوائی سے پیچھے ہٹ گئے جس کی وجہ سے اس مقدمہ کی اگلی کارروائی 23ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا