English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمیں فلسطین کے نعرے کی طرف واپس آنا ہوگا: لبنانی صدر

share with us

بیروت:18/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)لبنانی صدر عماد میشل عون نے کہا ہے کہ ہم پر حل مسلط کرنے کی کوشش  کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں بیداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تاکہ ہم اصل مسئلے یعنی تنازع فلسطین کی طرف پلٹ سکیں۔ورنہ ہم نہیں جانتے کہ ہم کس انجام کو پہنچیں گے؟ وہ انجام جو بھی ہوگا بہت مشکل ہوگا'۔

لبنانی صدر نے زور دے کرکہا کہ "اسرائیل میں مزید فلسطینی علاقوں کا الحاق اسرائیلی سیاسی جماعتوں  کا انتخابی دوڑ میں کامیابی کا ایک پرکشش نعرہ بن چکا ہے"۔

"لہذا ہمیں آج مسئلہ فلسطین  کو بنیادی 'بنیادی نعرے' کے طور پر اپنانا ہوگا"۔ ہمیں  دلیل اور دل کی آواز سننے کے لیے واپس آنا چاہئے ، خاص طور پر چونکہ اسرائیل نہ صرف افراد کی سطح پر کام کررہا ہے ، بلکہ قوموں کی سطح پر بھی ان کو تقسیم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا