English   /   Kannada   /   Nawayathi

نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر نیتن یاھو کا'فیس بک' صفحہ دوبارہ بند

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :18/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ 'فیس بک' کا ضمیر کچھ دیر کے لیے جاگ اٹھا اور اس نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا 'فیس بک' صحفہ عربوں اور فلسطینیوں سے نفرت سے بھرپور مواد پوسٹ کرنے پر بلاک کردیا۔

فیس بک کی طرف سے نیتن یاھو کا صحفہ بلاک کرنے کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس وقت نیتن یاھو کا عرب برادری کے خلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کو ناگوار گذرا جس پر ان کا اکائونٹ بلاک کردیا گیا۔ نیتن یاھو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔

فیس بک پر اپنے پیروکاروں کو بھیجے گئے ایک نجی پیغام میں  نیتن یاھو نے خاص طور پر عرب شہریوں اور رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ کے خلاف نفرت پر اکسانے کی مذموم کوشش کی۔انہوں نے لکھا کہ۔ " عرب ہمارے وجود کو ختم کرنے کے در پے ہیں۔ جو ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں حکومت کا حصہ بن کر ایران کے لیے جوہری بم بنانے کی راہ ہموار کریں گے۔ اس طرح عرب اور ایران مل کرہمیں تباہ کردیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا