English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ کے خطرات کے سائے میں چین اور ایران کی تاریخی ڈیل

share with us

تہران :18/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ایک ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سعودیہ کے تیل تنصیبات پر رواں ہفتے ہونے والے حملوں کے بعد جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، چین اور ایران نے ایک نیا اور غیرمعمولی معاہدے پردستخط کیے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی نے تہران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے ایک ممبر کے فریال مستوفی کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور چین نے 400 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

مستوفی نے منگل کے روز تہران کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے اجلاس کے دوران کہا کہ چینی کمپنیوں کو بغیر کسی ٹینڈروں کے ایران میں منصوبوں میں حصہ  کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں امریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عاید کرتے ہوئے عالمی کمپنیوں پر بھی پابندی عاید کردی تھی کہ وہ ایران میں مختلف ٹھیکوں کے ٹینڈرز میں شامل نہیں ہوں گی۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کو بغیر ٹینڈر کے ٹھیکے جاری کرنا امریکی پابندیوں کارد عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اتحادی چین کو 20 سے 30 فی صد کم نرخوں پر تیل فروخ کرے گا۔

ایران اور چین میں چار کھرب ڈالر کے معاہدے کے بعد بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین تجارتی جنگ کے محاذ پر شدت آنے اور امریکا کی طرف سے ایران میں سرمایہ کاری پر مزید پابندیوں کا امکان موجود ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا