English   /   Kannada   /   Nawayathi

وسط مدتی انتخابارت کی صورت میں تنہا ہی لڑیں گے ، کانگریس کے ساتھ نہیں ہوگا اتحاد : ایچ ڈی دیوے گوڑا

share with us

بنگلور :17ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ضمنی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ سیاسی اتحاد کی کوشش کرنے والے جے ڈی ایس قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے وسط مدتی انتخابات آزادانہ طور پر لڑنے کااعلان کیا ہے انہوں نے پیش قیاسی کی ہے کہ جنوری ۲۰۲۰ یا فروری میں وسط مدتی انتخابات ممکن ہے جس میں جے ڈی ایس پارٹی آزادانہ مقابلہ کرے گی ، آج کے حالات کو دیکھا جائے تو وسط مدتی انتخابات کا قوی امکان ہے ، پارٹی لیڈران محنت و مشقت کرکے پارٹی کو منظم کریں ، وسط مدتی انتخابات کا اعلان ہونے پر ہم تنہا مقابلہ کریں گے ، کانگریس ـ جے ڈی ایس مخلوط حکومت میں اچھے کام کرنے کے باوجود عوام کی حمایت نہیں اس لئے ہم دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے ، کمار سوامی نے وزیر اعلی کے طور پر جو کام کئے ہیں ان کی گھر گھر جا کر تشہیر کی جائے گی ، وسط مدتی انتخابات ہونے پر جے ڈی ایس پارتی کی جیت یقینی ہے ، پیر کے دن پارٹی دفتر جے پی بھون میں ریاستی پارٹی صدر ایچ کے کمار سوامی کی قیادت میں شیموگہ چکمگلور اور کورگ ضلع کی میٹنگ ہوئی جس میں سابق وزراء سابق اراکین اسمبلی سمیت کئی اہم عہدیدارن نے شرکت کی ، دیوے گوڈا نے ان تینوں اضلاع کے حالات کے بارے میں بات چیت کی ، اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں امیدواروں کی شکست کے اسباب کا جائزہ لیا گیا ، لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتھاد کرنے سے ہوئے نقصانات ، ذات پات کے نام پر ووٹوں کی تقسیم ،دور ہوئے ووٹروں کو خریدنے کی حکمت عملی سمیت اہم باتوں پر بات چیت ہوئی ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے سے ہی انتخابات جیتنا ممکن ہے ، کانگریس کے ساتھ اتھاد کرکے کئی مشکلات سامنے آئی ہیں ، کارکنوں اور لیڈروں کو اعتماد میں لینا ممکن نہ ہوسکا ، امیدواروں کے انتخاب میں بھی غلطیاں ہوئی ہیں ، لیکن اس بار پارٹی کو منظم کرنے کا ٹھوس فیصلہ لیا گیا ہے ، کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں ، اس لئے امیدواروں کو تیار رہنا چاہئے ، اسمبلی حلقوں میں پہنچ کر ابھی سے امیدواروں کے بارے میں صلاح و مشورہ ہونے چاہئے ، یہ امیدوار پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے محنت کریں ، حلقے میں کارکنوں کو اعتتماد میں لینا ہوگا ، پارٹی کو مضبوط کرنےکے لئے اگر اضلاع میں عہدیداروں کو بدلنے کی ضرورت ہو تو بدل سکتے ہیں ،دیوے گوڑا نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں اضلاع کا دورہ شروع کرینگے ، جو لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں ان کے بارے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ہمیں معلوم ہے کہ کس طرح پارٹی کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ، کمار سوامی ریاست گیر دورہ کرینگے ، پارٹی میں اگر چھوٹے موٹے تنازعات ہوں تو اس کوبھی دور کر لیا جا سکتا ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا