English   /   Kannada   /   Nawayathi

نااہل اراکین اسمبلی کی عرضی پر سماعت سے جسٹس شانتن گوڈر نے خود کو کیا الگ

share with us

بنگلور:17/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ کے جج ایم ایم شنتن گودور نے کرناٹک کے 17 نااہل اراکین اسمبلی کی درخواستوں کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ان نااہل ارکان اسمبلی کی عرضیاں جسٹس این ڈی رمن اور جسٹس شنتن گودور کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج تھیں۔ جیسے ہی سماعت شروع ہوئی جسٹس شنتن گودور نے خود کو اس سے یہ کہتے ہوئے الگ کر لیا کہ وہ کرناٹک سے ہیں، اس لیے وہ سماعت کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں۔فریقین نے اگرچہ کہا کہ انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، پھر بھی انہوں نے خود کو سماعت سے الگ کرلیا۔

اس معاملہ کو سی جے آئی رنجن گوگوئی کے پاس بھیجا گیا ہے۔ معاملہ کی اگلی سماعت 23 ستمبرکو ہوگی۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے سترہ نااہل اراکین اسمبلی کے ذریعہ اس وقت کے اسپیکر رمیش کمار کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ اسپیکر نے ان کے استعفوں کو خارج کر دیا تھا اور انہیں پندرہویں کرناٹک اسمبلی کی مدت کے لئے پھر سے نا اہل قرار کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا