English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائن،ٹرک گہری کھائی میں جا گرا، پندرہ افراد ہلاک، پانچ زخمی

share with us

منیلا:17/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)فلپائن میں ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ کوتاباتو میں اس وقت پیش آیا جب بیس افراد پر مشتمل ایک ٹرک مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں چودہ افراد موقع پر ہلاک جبکہ چھ زخمیوں میں سے ایک ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔ دیگر پانچ زیر علاج ہیں۔ حادثے  کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا