English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر داخلہ کے بیان سے متفق نہیں ریاستی وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا: کہا،ہندی کو مسلط کرنا درست نہیں 

share with us

بنگلورو 17/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے ایک ملک ایک ز بان کے تحت ہندی زبان کو پورے ملک کی زبان بنائے جانے کے مشورہ پر کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے مخالفت کرتے ہوئے کنڑا زبان ریاست کی کلیدی ز بان قرار دیا اور کہا کہ اس سے دستبرداری ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری زبانیں برابر ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم ریاست میں ریاستی ثقافت کو فروغ دینے کے پابند ہیں اورانہیں ہندی کا تسلط قبول نہیں۔ واضح رہے کہ امت شاہ کے بیان کی حمایت نہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ نے اپنا نظریہ عوام کے سامنے پیش کیاہے اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ امت شاہ کے بیان سے اتفاق نہیں رکھتے۔ اس سے قبل ریاستی بی جے پی کے قدآور لیڈران میں پرہلادجوشی اور سابق وزیر اعلیٰ سدانند گوڑا امت شاہ کے خیال سے اتفاق کرچکے ہے۔ سریش کمار کا کہنا ہے کہ ہم ہند زبان کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ ہم چاہتے ہے کسی بھی زبان کو فراموش نہ کیا جائے لیکن اس کو مسلط کرنا صحیح نہیں ہے۔ دوسری جانب سے آر ایس ایس کی جانب منسوب بیان سے اس سے اس کے لیڈران نے اتفاق نہیں کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا