English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی

share with us

:17/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA کی، وزیر صحت کے مشیر سلیمان عبدالجبّار  کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق جون سے ستمبر کے مہینوں میں سیلابوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 85 اور زخمیوں کی تعداد 133 تک پہنچ چکی ہے۔

سیلاب سے 69 ہزار گھروں اور ایک ہزار 17 سرکاری عمارتوں  کو نقصان پہنچا ہے  ۔ گھروں کی تقریباً تقریباً نصف  تعداد مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے ۔علاوہ ازیں 4 ہزار سے زائد جانور تلف ہو گئے ہیں۔ملک کو سیلاب کے بعد پھوٹنے والی متعدی بیماریوں کا بھی سامنا ہے۔

وزارت صحت نے ہیضے کی وجہ سے صوبہ بلیو نیل میں 5 افراد کی اموات کی اطلاع دی ہے ، آزاد سوڈان مرکز ڈاکٹرز کمیٹی  نے بھی جاری کردہ بیان میں  صوبہ دارفور میں 8 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

وزیر صحت اکرم علی التم  نے پینے کے  آبی وسائل کی صفائی کے لئے  ادویات کی اہمیت پر زور دیا ہے اور عالمی ادارہ صحت سے ہیضے کی ویکسین کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق اس وقت تک 80 افراد میں ہیضے کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے 15 کو تنہا رکھا  گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا