English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا : ساحلی محافظوں نے 300 تارکین وطن پکڑ لیے

share with us

طرابلس:17/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے ساحلی محافظوں نے طرابلس کے  قریب کھلے سمندر سے 300 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا  گیا ہے کہ ساحلی محافظوں نے طرابلس سے 80،55 اور 44 میل دور  3 کشتیوں  کو روکا جن پر  غیر قانونی تارکین وطن موجود تھے ۔

دوسری جانب ہنگری نے بھی سربیا سے پلاسٹک بوٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہونےکی کوشش میں مصروف  11 تارکین وطن کو پکڑ لیا   ۔یہ تارکین وطن   دریائے تیزسا کے راستے ہنگری میں   داخل ہو رہے تھے   جن کا تعلق  عراق اور شام سے تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا