English   /   Kannada   /   Nawayathi

'کوئی شاہ - سلطان ملک کی خوبصورتی بدل نہیں سکتا'

share with us

تمل ناڈو:17/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ کے 'ایک ملک ایک زبان' والے بیان کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں اداکار سے سیاست داں بننے والے مکل نیدھی میئم کے سربراہ کمل ہاسن نے امت شاہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کی کثرت میں وحدت کی خوبصورتی کو کوئی بھی شاہ، سلطان یا بادشاہ بدل نہیں سکتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہندی کو مسلط کرنے کے خلاف 'جلی کٹو' سے بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔'انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اس سے پہلے بھی کہا تھا اور ایک بار پھر کہیں گے کہ تمل زبان ہمارا وقار ہے اور ہم اس کے لیے لڑیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب ہم نے بھارت بنایا، اس وقت کثرت میں وحدت کا وعدہ کیا گیا تھا، ہم اسے تبدیل نہیں کر سکتے ہیں۔'انہوں نے کہا کہ 'سیاست داں کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ یہ طلبا پر منحصر ہے کہ وہ کون سی زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا