English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایرپورٹ پر پانچ لاکھ ستاسی ہزار کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار 

share with us

منگلورو 16/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز/ذرائع)  یہاں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دبئی کے لیے سفر کرنے والے ایک شخص کے پاس سے غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیری اسٹیفن انتونی ڈیسواز کے پاس امریکی ڈالر اور یواے ای کے درہم موجود تھے جس کو سینٹرل انڈسٹریل فورس کی جانب سے تلاشی کے دوران ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ رقم کی مالیت پانچ لاکھ ستاسی ہزار روپئے لگائی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ مسافر شام سات بجے دبئی کے لیے روانہ ہونے والا تھا اور چیکنگ کے دو ران یہ رقم ضبط کرلی گئی ہے۔ مسافر کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے کسٹم افسران کے سپرد کردیا گیاہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا