English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائی ایم اے فراڈ معاملہ: آر وی دیش پانڈے کی بھی بڑھی مشکلیں ،

share with us

 

بنگلور:16استمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ائی ایم اے فراڈ کیس دن بدن نیا زاویہ اختیار کرتا جا رہا ہے ، اس کیس کےکلیدی ملزم اور آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اور سنیئر کانگریس لیڈر آروی دیش پانڈے نے ائی ایم اے کو ۶۰۰ کروڑ روپئے کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ (NOC) جاری کرنے کے عوض ۵ کروڑ روپے کی رقم طلب کی اور یہ رقم ان تک پہونچائی گئی ، اس کے ساتھ ہی ایک ائی پی ایس افسر کو دینے کے لئے مزید رقم کی مانگ رکھی ، بتایا جا تا ہے کہ سی بی ائی کی پوچھ گچھ کے دوران منصور خان نے سابق وزیر کے علاقہ ائی اے ایس اور کے اے ایس افسروں کے نام کے لئے ہیں جنہوں نے ان سے رقم کا تقاضہ کیا تھا ، بتایا جا تا ہے کہ منصور خان کے اس انکشاف کے سبب سی بی ائی افسروں نے مسٹر دیش پانڈے کو پوچھ گچھ کے لئے طل؛ب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق منصور خان نے سی بی ائی کے افسروں کو بتایا ہے کہ ان کی کمپنی کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے درکار ۶۰۰ کروڑ کے قرضے کی منظوری کے لئے ریاستی محکمہ مالگزاری کی طرف سے ایک نو آبجیکشن سرٹی فیکٹ درکار تھی ، اس کے لئے جب دیش پانڈے سے درخواست کی گئی تو انہوں نے اس کے عوض پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور یہ بھی کہا کہ سرٹٰ فیکٹ جاری کرنے والے ائی اے ایس افسر کا بھی خیال رکھنا پڑے گا ،انہوں نے کہا کہ اس رقم میں سے ائی اے ایس افیسر راج کمار کھتری کو بھی حصہ جانا چاہئے ، اس ملاقات کے بعد دیش پانڈے کے پی اے گرو پرساد اور ہری نے منصور خان سے رقم کا تقاضہ کرتے ہوئے انہیں فون بھی کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے کمپنی کے ڈائرکٹر نظام الدین کے ساتھ آرٹی نگر میں موجود دیش پانڈے کی رہائش گاہ پہونچ کر ملاقات کی ، پانچ کروڑ روپے رقم کا انتظام نہ ہونے کے سبب انہوں نے گروپرساد اور ہری کے فون اٹھانا بند کر دیا ، اس دوران دیش پانڈے نے منصور خان کے ان الزامات کو بے ہودہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ منصور خان دو مرتبہ اس وقت کے رکن اسمبلی روشن بیگ کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر آئے تھے اور ان کے لئے درکار نو ابجیکشن شرٹی فیکٹ کے بارے میں انہیں بتایا ، اس وقت انہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ قانون کے مطابق جو بھی ممکن ہواس کے بعد روشن بیگ یا منصور خان نے اس بارے میں ان سے کچھ نہیں کہا ، اب ان پر منصور خان بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا