English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کرنے والے ہجڑے (نامرد) ہیں :  ریاستی وزیر ایشورپا 

share with us

بنگلورو 16/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز/ذرائع)  بی جے پی کے قد آور لیڈر اور رکن اسمبلی ووزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج ایشورپا نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے ہمیشہ کی طرح مسلمانو ں کو نشانہ بناتے ہوئے گندی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہو ں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہت سے لیڈران بی جے پی میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن انہیں خوف ہے کہ کہیں مسلمان ووٹرس ناراض نہ ہوجائیں، ایسے لیڈران نامرد یا ہجڑے ہیں او ریہ بات بھی یاد رکھیں کہ پاکستان کی حمایت کرنے والے کبھی بی جے پی کے حق میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ انہو ں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکے مسئلہ کو بھی اچھالتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں ہم اس علاقہ کو اپنے قبضہ میں لینے والے ہیں۔ ضرورت اس ات کی ہے کہ ہمیں ہندوتوا کے نام پر متحد ہوتے ہوئے ہندو راشٹریتا کے جذبات کو اجاگر کرنے کی مہم چلانی چاہیے۔ ڈاکٹر وشوانشتوش بھارتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی بہتر اقدامات کررہے ہیں۔ ایسے میں کچھ لوگ ملک کی معاشی بحران کے الزامات لگاکر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر کسی کو توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بیان سے مسلمانوں میں سخت غم وغصہ پایا جارہاہے اور کہا جارہا ہے کہ وزارت کے عہدے پر فائز رہ کر ایسے بے تکے بیان نہیں دینے چاہیے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا