English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی ایس 400 میزائل سسٹم کی دوسری بیٹری ترکی کے حوالے کرنے کااعلان

share with us


 روسی ایس400 میزائل دفاعی سسٹم کی دوسری بیٹری انقرہ کے حوالے کیے جانے کا عمل مکمل ہو گیا،ترک وزارت دفاع


انقرہ :16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ روسی ایس400 میزائل دفاعی سسٹم کی دوسری بیٹری انقرہ کے حوالے کیے جانے کا عمل مکمل ہو گیا، یہ نظام اپریل 2020 میں کام شروع کر دے گا۔امریکا کی ممکنہ پابندیوں سے خبردار کیے جانے کے باجود مذکورہ سسٹم کے اولین حصے جولائی میں انقرہ کے حوالے کر دیے گئے تھے۔ترکی نے نیٹو اتحاد میں اپنے حلیف امریکا کی جانب سے شدید اعتراضات کے باوجود روسی سسٹم کی خریداری پر ڈٹے رہنے کا مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے بارہا انتباہات کے باوجود یہ سسٹم کام کرے گا۔بیان میں مزید کہاگیا کہ ترکی امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی خریداری پر اب بھی آمادہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا