English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کا سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان

share with us


 لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں،ٹرمپ 


نیویارک:16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ الیکٹرانک سگریٹ، اس کے آلات، اور مختلف ذائقوں والی نکوٹین سے بھرے سگریٹ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایک اجلاس کے دوران امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاء سے بھرے سگریٹ کا استعمال کیا تھا۔اس ضمن میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ای سگریٹ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکا ہے مگر اس سے بہت مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں امریکہ کے اندر بچوں میں ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ سے زائد بچے اس بری عادت میں مبتلا ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا