English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان، امریکی فورسزکی مختلف علاقوں میں کارروئیاں،طالبان کے تین گورنروں سمیت 131جنگجووں کی موت 

share with us

کابل:16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے فضائی حملے کی مدد سے افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے دوصوبائی خودساختہ گورنر کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔ادھر پکتیکا صوبے کے جنوبی علاقے میں مشترکہ زمینی و فضائی آپریشن کے درمیان تقریباً 85 جنگجووں کی موت  ہوگئی ۔تاہم طالبان کی جانب سے یہ اعداد و شمار مسترد کردیے گئے اور کہا گیاہے کہ ان کے 7 جنگجو مارے گئےاور 77 زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار ہلاک ہوئے۔دوسری جانب شمالی صوبے سمنگان میں مسلح گروہ اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپ میں ہوئی، جہاں ضلع درہ صوف پائیں میں فضائی حملے کے دوران طالبان کے شیڈو (خود ساختہ) صوبائی گورنر مولوی نورالدین  سمیت دیگر 4 جنگجوؤں کی موت ہوگئی ،ایک علیحدہ واقعے میں مغربی صوبے فراہ کے ضلع انار درہ میں افغانستان اور بیرون ممالک کی سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران صوبائی گورنر ملا سید عظیم کی موت کی بھی خبر ہے ، سید عظیم کو دیگر 34 جنگجوؤں کے ہمراہ انار درہ میں مسلح افواج نے نشانہ بنایا۔آپریشن کا مقصد افغان فورسز پر طالبان کے حملے کے منصوبے کو ناکام بنانا تھا۔۔تاہم طالبان کی جانب سے یہ اعداد و شمار مسترد کردیے گئے اور کہا گیاکہ ان کے 7 جنگجو ہلاک ہوئے اور 77 زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار ہلاک ہوئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دیگر دعوے بے بنیاد ہیں۔

   واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے طالبان کے ساتھ امریکی فوجیوں کے افغانستان کے انخلا سے متعلق مذاکرات کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد سے جھڑپ میں اضافہ ہوا ہے۔طالبان جو زیادہ تر افغانستان کی زمین پر کنٹرول رکھتے ہیں افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان میں تقریباً 14 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جو نیٹو کی قیادت میں رزولٹ سپورٹ مشن کے تحت افغان فورسز کی تربیت کر رہے ہیں جبکہ ان کی جانب سے بغاوت کے خلاف آپریشنز بھی کیے جارہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا