English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیراعظم فلسطینی اراضی کی قیمت پرانتخابات جیتنا چاہتا ہے، ترکی

share with us

انقرہ/ریاض:16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) ترک وزیرخارجہ مولودجاووش اوگلونے کہا ہے کہ نیتن یاھو فلسطینیوں کے خلاف غیرآئینی اقدامات اور نسل پرستی مسلط کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کی وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو گھٹیا انتخابی نعروں کے ذریعے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، وہ غرب اردن کی فلسطینی اراضی کی قیمت پر انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیرخارجہ نے مولود جاووش اوگلو نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزراءخارجہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا وعدہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔

اسرائیل کی اس طرح کی تمام کوشش غیرآئینی ،ناقابل قبول ہیں اور حقائق کو تبدیل کرتے ہوئے مرضی کا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی کوشش ہے،مولود اوگلو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی عالمی قوانین کی توہین پرمبنی اقدامات کا سختی سے نوٹس لے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے وادی اردن اور شمالی بحر مردار کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کو دشمنانہ اور غیرآئینی قرار دیا۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھوانتخابات سے قبل تمام دشمنانہ پیغامات کے ذریعے کو خود کو نسل پرست ثابت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف غیرآئینی اقدامات اور نسل پرستی مسلط کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا