English   /   Kannada   /   Nawayathi

الخلیل شہر کی یہودی بستیاں بھی اسرائیل میں شامل ہونگی:نیتین یاہو

share with us

اسرائیلی وزیراعظم  بن یامین نیتن یاہونے عوام سے وعدہ  کیا ہے کہ وہ کل ہونے والے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں الخلیل شہرمیں قائم نا جائز یہودی بستیوں کواسرائیل میں ضم کریں گے۔

 انہوں نے یہ بات ایک اسرائیلی ریڈیو پر کہی اوربتایا کہ  الخلیل شہر میں یہودیوں کی موجودگی کافی پرانی ہے اور یہ ہمیشہ یہاں رہے گی ۔

مبصرین نے  نیتین یاہو کے اس بیان کو بھی صیہونی ہمدردی حاصل کرنے کا ایک  انتخابی حربہ قرار دیا ہے۔

 واضح رہے کہ  الخلیل کے پرانے شہر میں اس وقت 400 کے قریب  یہودی بستیاں موجود ہیں جن کی حفاظت کا ذمہ 1500 اسرائیلی فوجی کے سپرد ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا