English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں میڈیکل سیٹ دلوانے کا جھانسہ، گیارہ جعلساز گرفتار 

share with us

بنگلورو 16/ ستمبر 2019 (فکروخبر نیوز/ذرائع)  کرناٹک کی مقبول میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں بیرونی ریاست کے طلباء کو میڈکل سیٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقومات حاصل کرکے دھوکہa دینے والی گیارہ رکنی جعلسازوں کی ٹولی کوسٹی کرائم برانچ پولس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار جعلسازوں کی شناخت کمار سنگھ، منیش، نتن تنکومنڈل، کوشلیاکمار، سیجو ڈانیل، راہل سنتھ اور انکت کمار سنگھ ان جعلسازوں سے پولیس نے ایک کار، ایک میڈیکل کالج کے نام حاصل کردہ ایک لاکھ کی ڈی ڈی، کمیشن کی شکل میں حاصل کردہ ایک لاکھ اسی ہزار کی نقد رقم، گیارہ عدد موبائل فون اور مختلف میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کے درخواست فارم ضبط کیے ہیں۔ جوائنٹ پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے اپنی طلب کردہ پریس کانفرنس کے دوارن بتایا کہ اس گروہ کا سرغن سرور رنجیت فرار ہے۔ اس کی تلاشی جاری ہے، ملزمین جھارکھنڈ، مغربی بنگال، کیرالا بہار اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان افراد نے کرناٹک کی مختلف میڈکل، ڈینٹل اور انجینئرنگ کالجوں میں سیٹ دلوانے بیرونی ریاست کے طلباء سے رقم حاصل کرکے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ ان افراد نے شہر کوکس ٹاؤن میں بھی بی آر امبیڈکر کالج کے لیے میٹروائز کونسلنگ سینٹر قائم کرکے وہاں اپنے ان ایجنٹوں کے ذریعہ طلباء سے رقم لیکر انہیں دھوکے دے رہے تھے۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا