English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد مقدمہ کی سماعت کی لائیو نشریات کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت

share with us

نئی دہلی :16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی مقدمہ میں آج ایک نئی بات سامنے آئی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کے سلسلہ میں دائر کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرنے سے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی کاروائی کی راست نشریات کےلیے کی گئی درخواست پر رجسٹری سے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں انتظامات کےلیے اسے کتنے روز درکار ہوں گے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ نے رجسٹری سے کہا ہے کہ کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کے انتظامات کےلیے اسے کتنا وقت درکار ہوگا۔

سینئر وکیل وکاس سنگھ نے آر ایس ایس کے حامی کے این گویندر آچاریہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی مقدمہ کی براہ راست نشریات کا مطالبہ کیا تھا۔

عرضی میں کہا گیا تھا کہ بہت سارے لوگ عدالت کی کاروائی میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں جبکہ عوام کو مقدمہ کی تازہ جانکاری حاصل کرنے کےلیے براہ راست نشریات سے کافی فائدہ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا