English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی ملکوں کے اسفار میں ہیں مصروف، سیلاب متأ ثرین کا حال پوچھنے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں :  سدارامیا 

share with us

بنگلورو 16/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے حالیہ دنوں میں آئے سیلاب سے متأثرہ علاقوں کا دورہ نہ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کے پاس ملکوں ملکوں گھومنے کے لیے وقت ہے لیکن اپنے ہی ملک کے سیلاب متأثرین سے ملاقات کے لیے وقت نہیں ہے۔ انہیں سیلاب متأثرین سے ملاقات کرکے دکھ درد بانٹنے کے لیے ایک گھنٹہ کی بھی فرصت نہیں ہے۔ انسانی ہمدردی کے ناطے بھی انہوں نے کرناٹک میں بارش اور سیلاب سے متأثرہ علاقوں میں پہنچ کر ان سے زبانی ہمدددی بھی نہیں جتائی اور یہ واقعی شرم کی بات ہے۔ انہو ں نے کہا کہ قدرتی آفات سے 36ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے لیکن مرکزی حکومت سے اب تک قدرتی آفات فنڈ سے رقم بھی جاری نہیں کی گئی ہے اور ریاست کی نااہل بی جے پی حکومت کو مرکز سے جواب طلب کرنے بھی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2009میں جب ریاست میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تو اس وقت منموہن سنگھ کی سرکارنے فوری 1500کروڑ کی امداد روانہ کی تھی، آج ریاست کے حالات ٹھیک نہیں ہے۔ سیلاب متأثرین سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے بجائے انہیں قرضہ کے نوٹس بھیجے جاری کیے جارہے ہیں۔ پریشان حال کسان اب خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ ہاویری، گدگ اور چکمگلور ضلع میں اب تک پانچ کسانوں نے خود کشی کرلی ہے۔ انہو ں نے چندریان 2کے آخری وقت میں نریندرمودی کے بنگلور حاضری پر بھی سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم تھوڑا سا وقت سیلاب متأثرین بھی دیتے تو ان کا وقار بڑھ جاتا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا