English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کی وجہ سنت و شریعت سے دوری ہے! 

share with us

ملک کے موجودہ صورتحال میں مسلمان اللہ کی طرف رجوع ہوں : شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

بنگلور، 16/ ستمبر 2019(فکروخبر /محمد فرقان)  اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمارے پیدا ہونے سے پہلے ہماری تقدیر لکھ دی ہے۔ہماری پیدائش سے لیکر ہماری موت تک جو کچھ بھی ہمارے ساتھ ہونا ہے وہ طے ہوچکا ہے اوردنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔لیکن مسلمانوں کی دعاؤں میں اللہ نے وہ طاقت رکھی ہے کہ تقدیریں بھی بدل جایا کرتی ہیں۔لیکن آج کا مسلمان بزدلی اور احساس کمتری کا شکار ہوچکا ہے۔لیکن مسلمان یاد رکھیں کہ انکے پاس ایمان کی طاقت موجود ہے جس کے آگے پوری دنیا عاجز ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار عید گاہ مسجد، منہاج نگر، بنشنکری، بنگلور میں ہزاروں افراد کو خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
    شاہ ملت نے فرمایا کہ آج مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کی وجہ یہ ہے کہ وہ دین سے دور ہوگئے، شریعت سے دور ہوگئے۔ہمارے سر پر دشمنوں کو اسلئے مسلط کیا گیا ہے کہ ہم اللہ کی نافرمانی میں ملوث ہوگئے۔جس قوم کا دبدبہ کبھی پورے عالم میں ہوا کرتا تھا آج وہی قوم ڈر و خوف کی زندگی بسر کررہی ہے۔مولانا نے فرمایا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دشمنوں کے خاتمے اور اسلام کے بول بالا کیلئے دنیا کے کونے کونے میں دعائیں ہورہی ہیں۔لیکن دعا کیوں قبول نہیں ہورہی مسلمان اس پر توجہ ہی نہیں دے رہا۔مولانا نے فرمایا کہ جب تک ہم دین و شریعت کے پابند نہیں ہوجائیں گے تب تک ہماری دعائیں قبول ہو ہی نہیں سکتی۔مولانا نے دوٹوک فرمایا کہ آج شکوہ دشمنوں سے نہیں بلکہ اپنے لوگوں سے ہے،اگر ہم ہی دین و شریعت کے پابند نہیں ہیں تو دوسروں کو کیا دعوت دیں گے۔مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ جنگ بدر میں مسلمانوں کی مدد کیلئے اتر ہوئے فرشتے واپس نہیں گئے، وہ آج تک بھی اس انتظار میں ہیں کہ کب آج کا نام نہاد مسلمان سچا اور پکا مسلمان بنے گا اور ہم اسکی مدد کریں گے۔مولانا قاسمی نے فرمایا کہ اللہ نے ہر مسئلے کا حل قرآن میں رکھ دیاہے تو کیا موجود حالات کا حل قرآن میں نہیں ہے؟ انہوں نے قرآن و حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان اللہ کی طرف رجوع ہوں اور جس دن ہم اسے عملی جامہ پہنا دیں گے اسی دن اللہ کی مدد و نصرت نازل ہوگی۔مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے فرمایا کہ ظالم حکمرانوں کا مسلط ہونا ہماری گناہوں کا ہی نتیجہ ہے۔ لہٰذا اللہ کی طرف رجوع ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا