English   /   Kannada   /   Nawayathi

معاشی بدحالی پر بی جے پی سینئر رہنما نے ہی مودی حکومت پر اٹھائے سوال

share with us

نئی دہلی:16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے ملک کے معاشی بدحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں معیشت کو سنبھالنے کی ذمہ داری ملی ہے وہ میڈیا کو مینج کرنے او رباتیں کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ابتر معاشی حالت کو سدھارنے کیلئے حکومت کو تجربہ کار لیڈروں او رپیشہ ور افر اد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ مائیکرو اکنامکس کو سمجھتے ہیں وہی معاشی ماہرین ملک کی معیشت کو سدھار سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سبرامنیم سوامی نے ریگنگ انڈیاز اکنامک لگیسی کتاب میں کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ معیشت میں متعدد سنگین بنیادی کمیاں ہیں اور لئے ہماری معیشت بحران کی شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ 1947ء کے بعد ایسا معاشی بحران کبھی نہیں آیا۔

خیال رہے کہ معاشی بدحالی کے اس دورجب کہ ہر طرف سے آوازین بلند ہو رہی ہیں ہر سیکٹر میں بحران ہے ، جی ڈی پی میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے لیکن مودی سرکار صرف ۵ ٹرلین اکانامی کا نعرہ لگانے اور اپنے کاموں کے گن گانے میں ہی مصروف ہے حد تو یہ ہے کہ اس کے وزراء ایسے ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ سر چکرانے لگ جاتا ہے ، جس کی حالیہ مثالیں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ، مرکزی وزیر پیوش گوئل اورسنتوش گنگوار کے بیانات ہیں ، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے ، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا