English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی نسل میں بڑھتا فکری ارتداد ، اسباب اور اس کا حل کے موضوع پرندوہ میں منعقد ہوا پروگرام : مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی کا پر مغز خطاب

share with us

بھٹکل،لکھنو 15ستمبر2019 (فکروخبر نیوز) دارالعلوم ندوۃ العلماءکے جمالیہ ہال میں مرکز الاصلاح کے زیر اہتمام ’’ نئی نسل میں بڑھتا فکری ارتداد ، اسباب اور اس کا حل‘‘ کے موضوع پر بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل واستاد تفسیرجامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی نے اپنا وقیع محاضرہ پیش کیا جس میں مولانا نے مسلمانوں کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایمان پر باقی رکھنے کی شکلوں کو اختیار کرنے اوراس میدان میں علماء کو عملی طور پر سامنے آنے کی دعوت دی۔ 

 بروز سنیچر منعقدہ پروگرام میں مولانا نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج مسلمان نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ایک تعداد علانیہ طور پر ارتداد کا شکار ہورہی ہے لیکن اس سے بڑا المیہ یہ ہے کہ آج مسلمانوں کے عصری اسکولوں وکالجس میں زیر تعلیم نوجوان طبقہ حتی کہ دیندار گھرانوں کے لڑکے لڑکیوں کی اکثریت فکری ارتداد میں مبتلا ہیں وہ بظاھر تو مسلمان ہیں مگر غیر شعوری طور پر انکے دلوں سے ایمان نکل رہا ہے صبح وہ ایمان کی حالت میں نکلتے ہیں اور شام کو نعوذباللہ کفر کی حالت میں  لوٹتے ہیں ۔ مولانا نے فرمایا کہ آج نئی نسل کا اسلام پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے اسلئے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ انکے ایمان کے تحفّظ وسلامتی کیلئے تدابیر اختیار کی جائیں اور شہروں میں جو علماء  ہیں وہ انکو ایک جگہ جمع کریں اور حکمت کے ساتھ اسلام پر انکے اعتماد کو قائم کرنے کی فکر کریں۔ مولانا نے اپنے پورے محاضرے میں طلباء کو اس فکر کے ساتھ اپنے معاشرہ میں قدم رکھنے اور ایمان پر باقی رکھنے کی کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ علماء پر اللہ نے دعوت کی ذمہ داری بھی ڈالی ہے جس کو پورا کرنا ان کا ایمانی فریضہ ہے اور جب تک وہ اس اہم کام کو انجام دینےکے لئے اقداماتنہیں کریں گے وہ اپنے فرضِ منصبی کی ادائیگی کا دعویٰ نہیں کرسکتے۔ 

     محاضرے کا آغاز انس ابوحسینا کی تلاوت سے ہوا جبکہ اصغر صدیقی اور ساتھیوں نے ترانہ ندوہ کو پیش کیا،محاضرے کی صدارت مولانا نذرالحفیظ صاحب نے کی، جنہوں نےاپنے صدارتی خطبے میں مولانا الیاس صاحب بھٹکلی ندوی کا مختصراً تعارف بھی پیش کیا۔ نیز مولانا موصوف کی جانب سے پیش کئے محاضرہ کوسامنے رکھ کر اپنی دعوتی ذمہ داری انجام دینے کی بھی نصیحت کی۔ بعد نماز مغرب شروع ہونے والی یہ نشست عشاء کی اذان تک جاری رہی جس میں دار العلوم کے علیا درجات کے اکثر طلباء نےشرکت کی۔ 

رپورٹ :  تعظیم منکی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا