English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والے رہیں ہوشیار

share with us

ہبلی :15ستمبر2019(فکروخبرنیوز)غیر قانونی بی پی ایل راشن کارڈ بنوا کر حکومت کی سہولیات حاصل کرنے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی ، ایسےافراد کی چھان بین کر ان سے کارڈ ز واپس لئے جائیں گے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا ، ایسے کارڈ ہولڈرز کے لئے اب مہلت دی گئی ہے کہ وہ ۳۰ ستمبر تک اپنے راشن کارڈ حکومت کو واپس کردیں ،

   محکمہ غذا  و شہری رسدات و امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر نے بتایا کہ غلط اطلاعات فراہم کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بی پی ایل راشن کارڈ حاصل کئے ہوئے افراد  ۳۰ ستمبر کے اندر اپنے کارڈ حکومت کو واپس کردیں 

     اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے ، ایک ہزار اسکوائر فیٹ سےبھی ذیادہ ذاتی مکان رکھنے والے ، ریاستی و مرکزی حکومت کےملازمین ، نجی کمپنیوں کے ملازمین ،بینک ملازمین ،صنعت کار ، ذاتی کار ، لاری ، جے سی بی و دیگر موٹر گاڑیوں کے مالکان ،مکانوں کا کرایہ حاصل کرنے والے اور وظیفہ یاب سرکاری ملازمین بی پی ایل کار ڈ کے اہل  نہیں ہیں ، اور بہت سی شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ مالدار طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پنے اور گھر والوں کے نام پر بی پی ایل راشن کارڈ حاصل کر حکومت کی اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں  جو بالکل غیر قانونی ہے ، انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ضوابط کے مطابق بی پی ایل راشن کارڈ کے لئے حکومت کی طرف سے 1,20,000 روپئے سالانہ آمدنی کی حد مقرر کی گئی ہے - انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ایسے کارڈز کا پتہ لگاکر ضبط کر لے گی اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا-

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے بی پی ایل کارڈ شہر کی غریب عوام کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ کم آمدنی میں بھی ان کا  گزارا ہو سکے ، اور ان کی روزانہ کی روٹی روزی سے لے کر ان کے علاج اور دواوں کا بوجھ ان پر نہ پڑے،لیکن اب  دیکھا جارہا ہے کہ ہر کوئی غلط طریقے سے کارڈ بنوا کر حکومت کی اسکیم سے فائدہ اٹھارہا ہے اور حکومت کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے ، ایسے میں اس طرح کی سختی سے امید کی جا رہی ہے کہ ایسے کارڈہولڈروں کی تعداد کم ہوگی ، اور مستحقین اس کا  فائدہ اٹھا پائیں گے -

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا