English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولیس سے بچنے کے طریقوں میں اپنا قیمتی وقت برباد ہورہا ہے: گاڑیوں کے دستاویزات درست کرنے میں ہی عوام کی عافیت 

share with us

بھٹکل 15/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  نئے موٹر وھیکل بل کی منظوری کے بعد ملک بھر میں پولیس کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ جگہ جگہ چیکنک کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں سے بچنے  کے لیے چاہے عوام کتنے ہی طریقے اختیار کرلیں لیکن پولیس نے بھی ٹھان لی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرکے ہی رہے گی اور اس کے لیے وہ ہر طرح کے اقدامات بھی کررہی ہے۔ پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کو ہی فائدہ ہورہا ہے لیکن عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے دستاویزات درست کرنے کے بجائے پولیس سے بچنے کے طریقہ ڈھونڈنے میں لگی ہوئی ہے اور اس کے چکر میں وہ اپنا قیمتی وقت بھی برباد کررہی ہے۔ اس نئے قانون کے نفاذ سے پہلے شہر میں ایک آدھ جگہ ہی پولیس چیکنگ کے لیے کھڑی ہوتی تھی لیکن اس بار پولیس جگہ جگہ چیکنگ کے لیے کھڑے ہوکر ٹرافک قوانین پر عمل کرنے کا خاموش پیغام دے رہی ہے۔ اہم شاہراہ 66کے علاوہ دیگر سڑکوں پر پولیس کی جانب سے کی جارہی چیکنگ کی وجہ سے غیر قانونی طور پر بائک چلانے والے سڑکوں پر کم نظر آرہے ہیں۔ اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے تو بائک اپنی گلی میں بھی چلانے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔ اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ چیکنک کی وجہ سے لوگوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی ٹرافک قوانین پرعمل کرنا پڑرہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا