English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوگ فالس سمیت مختلف سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے :  سی ٹی روی 

share with us

شیموگہ  15/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ریاستی حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کو مزید بہتر سہولیات سے لیس کرنے کے لیے ریاستی وزیر برائے سیاحت سی ٹی روی نے جوگ فالس کا دورہ کرکے ترقی کے لیے اقدامات کیے جانے کا تیقن دلایا۔ سی ٹی روی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 47مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور وزیر اعظم نے بھی سیاستی مقامات کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دی ہے۔ سہولیات میں پینے کا پانی، بیت الخلاء، پارکنگ کی بندوبست اور تمام طرح کی بنیادی سہولیات بھی اس میں شامل ہیں۔ موقع پر موجود رکن اسمبلی ہرتال ہالپا نے کہا کہ جوگ فالس میں آنے والی سیاحوں کی تعداد میں روز اضافہ ہورہا ہے اور اسے اب مزید ترقی دلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حلقہ کی ترقی کے لیے بھی اقدامات کیے جانے کی بات کہی۔ ریاست کے سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کانگریس او رجے ڈی ایس کے اتحاد سے بی جے پی کو کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے اور اب بی جے پی پوری طرح مضبوط ہوچکی ہے۔ مرکزی حکومت کے کام کاج بھی بہتر طریقے سے انجام پانے کی بات کہتے ہوئے جوگ فالس کی ترقی کے لیے جلد اقدامات کیے جانے کا تیقن دلایا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا