English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیونس میں آج صدارتی انتخابات کےلیے پولنگ،53 ہزار فوجی تعینات

share with us

15ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)تیونس میں آج اتوار کو صدارتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ ہو رہی ہے۔ اس موقع پر پچاس ہزا سے زاید فوج تعینات کی گئی ہے۔

تیونس میں صدارتی انتخابات سخت حفاظتی انتظامات کے تحت منعقد ہورہے ہیں تاکہ انتخابی عمل بغیر کسی بھی رکاوٹ یا خلل کے پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔

تیونس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کےدوران امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 53،000 سے زیادہ فوجی جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جنوبی ریاست طاوین تک بیلٹ بکس پہنچانے کے لیے فوجی طیارے استعمال کیے گئے ہیں اور جزیرہ قرقنہ کے حساس علاقوں میں انتخابی سامان پہنچانے کے لیے نیول فورس کی ایک یونٹ کا استعمال کیاگیا ہے۔

اس تناظر میں ، وزارت قومی دفاع کے ترجمان میجر محمد ذکری نے کہا کہ وزارت نے انتخابات کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر کوششوں اور انسانی وسائل کو مختص کیا ہے۔ وزارت دفاع نے وزارت داخلہ کے ساتھ ملک کرملک بھر کے 4000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2011ء کے بعد سے تیونس کی فوج ملک میں ہونے والے انتخابی عمل میں فعال کردار ادا کررہی ہے۔ مسلح افواج بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے،انتخابی عملے کی ضروریات پوری کرنے، انتخابی عمل کی مانیٹرنگ ، پولنگ اسٹیشنوں کو محفوظ بنانے اور بیلٹ بکس کو اسمبلی اور گنتی مراکز میں منتقل کرنے اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے ساتھ ملک کر ہر حلقے میں انتخابی نتائج کا اعلان کرنے میں بھی فوج پیش پیش ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا