English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ: وزیر اعظم کے جلسے پر بم حملہ

share with us

صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری  کے جلسے کے دوران بم حملے  کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 2 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع  ابلاغ کے مطابق کل ملک کے جنوبی شہر میرکا میں وزیر اعظم حسن خیری کے جلوس سے خطاب کے دوران بم دھماکہ ہوا۔ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد وزیر اعظم خیری اپنے دورے کو منسوخ کر کے دارالحکومت موغادیشو واپس لوٹ گئے۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری طرف ملک کے وسطی حصے شابل میں  آج  دہشت گرد تنظیم الشباب کی طرف سے مقامی انتظامیہ کو ہدف بنا کر کئے گئے  حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا