English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر موضوع میں تعاون کے لئے تیار ہے: ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:15ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن شلمان  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق ٹرمپ نے ولی عہد پرنس سلمان کو ٹیلی فون کیا۔ مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر موضوع  میں تعاون کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 2 بڑی پیٹرول تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے اور اس سے مشابہہ حملوں نے امریکی اور عالمی اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

مذاکرات میں ٹرمپ نے محمد بن سلمان کے ساتھ   دو طرفہ ، بین الاقوامی اور علاقائی موضوعات پر بھی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی قومی پیٹرول کمپنی "سعودی آرمکو" کی 2 فیکٹریوں پر کل مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے مسلح ڈرون طیارے کے ساتھ حملے کے نتیجے میں فیکٹریوں میں آگ لگ گئی۔

حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ کسی فریق کو حملے کا قصوروار ٹھہرائے جانے سے قبل حوثیوں نے جاری کردہ تحریری بیان میں حملہ ان کی طرف سے کئے جانے کا اشارہ دیا  تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا