English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فورسز نے 6 سالہ بچے سمیت 46 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا

share with us

تل ابیب:15ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فورسز کی طرف سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے عائیزریہ میں کل 46 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا جن میں ایک 6 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

اطلاع کے مطابق مقبوضہ مشرقی بیت المقدس  کے علاقے عائیزریہ پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران جھڑپ ہو گئی۔فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق جھڑپ میں ایک چھ سالہ بچے کو براہ راست آنسو گیس شیل کا ہدف بنایا گیا۔

آنسو گیس سے متاثرہ اور جسم کے مختلف حصوں سے زخمی 45 فلسطینیوں کو جائے وقوعہ پر طبّی امداد فراہم کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا