English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغيوں نے آئیل تنصیبات پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی

share with us

صنعاء:15ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)يمن کے حوثی باغيوں نے سعودی عرب ميں قائم خام تيل پراسيس کرنے والی دو فیکٹریوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جن دو پلانٹس پر حملہ کیا گیا ہے ان میں دنيا کی سب سے بڑی تنصيب بھی شامل ہے۔ ہفتے کی رات کيے گئے حملوں کے نتيجے ميں آئل فيلڈز پر آگ بھڑک اٹھی اور تقريباً پچاس فيصد پيداوار بھی رک گئی۔ بعد ازاں سعودی وزير توانائی شہزادہ عبدالعزيز بن سلمان نے بتايا کہ خريس آئل فيلڈ اور ابقيق نامی پراسيسنگ يونٹ پر لگنے والی آگ پر قابو پا ليا گيا ہے۔ نقصانات کی حتمی رپورٹ آئندہ اڑتاليس گھنٹوں ميں متوقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا