:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

دوحہ / لندن:15ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب ممالک کے لیے مسائل کی ماں کا درجہ رکھتا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ قضیہ فلسطین کے دیر پا، منصفانہ اور عالمی قراردادوں کے مطابق حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
قطری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے ظلم کے تسلسل کو قبول نہیں کرتے،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور دوٹوک ہے، ہم عرب بھائیوں کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔
قطری وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ 17 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد وہ مقبوضہ غرب اردن کے علاقے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔
دریں اثناء عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے فلسطین کی مقبوضہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے نیتن یاہو کے اعلان کی مذمت کے بعد یورپی ممالک نے بھی نیتن یاہو کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ یورپی ملکوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا وادی اردن سے متعلق بیان تشویش ناک ہے ۔ اس طرح کے اقدامات اور اعلانات سے خطے میں دیر پا قیام امن اور دو ریاستی حل کی کوششوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |