English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوبل انعام یافتہ خواتین کا بل گیٹس فاؤنڈیشن سےہندوستانی وزیر اعظم کو ایوارڈ نہ دینے کا مطالبہ

share with us

اسلام آباد:15ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)نوبل انعام یافتہ خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ سے نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے 

نوبل انعام یافتہ خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ  کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت میں اقلیتوں پر حملوں اور گجرات میں معصوم لوگوں کے قتل عام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملوث ہیں ، اس بنائ پر انہیں ایوارڈ سے نہ نوازیں۔

فاؤنڈیشن کے نام اپنے مشترکہ خط میں میریڈ میگوائر، تاوکل عبدالسلام کارمان اور شیریں عبادی نے کہا انہیں یہ جان کر بڑی تشویش ہوئی ہے کہ بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن رواں ماہ کے آخر میں نریندر مودی کو ایوارڈ دینے جارہی ہے۔ مودی قیادت میں بھارت نے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی ہیں۔ فاؤنڈیشن کے اس فیصلے کیخلاف آن لائن پٹیشن پر اب تک لاکھوں افراد دستخط کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا