English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد کا فیصلہ آستھا کی بنیاد پر آئے گا :بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی

share with us

اجودھیا:15ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیدڑ و راجیہ رکن سبرامنیم سوامی نے دعوی کیا ہے کہ اجودھیا قضیہ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر آئے گا اور متنازعہ زمین پر جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔
سوامی نے سنیچر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رام جنم بھومی/بابری مسجد قضیہ کی سماعت سپریم کورٹ میں یومیہ بنیاد پر ہورہی ہے۔ میں نے سپریم کورٹ میں رام جنم بھومی پر پوجا۔ پاٹھ کرنے کے لئے آئین کے بنیادی ڈھانے کی بنیاد پر اپنا حق مانگا ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر ہی آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نرسمہا راونے بھی سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ وہاں پہلے مندر تھا۔ مسجد بعد میں بنی تھی اس لئے اس زمین کو ہندوو¿ں کو دے دینا چاہئے۔
سوامی نے دعوی کیا کہ مندر کے حق میں سارے ثبوت دستیاب ہیں اس لئے مجھے لگتا ہے کہ مندر کی تعمیر جلد ہی شروع ہوجائےگی۔ متنازع زمین کے آس پاس 67 ہیکٹر زمین مرکزی حکومت کے ماتحتی میں ہے۔ اس زمین کو حکومت رام جنم بھومی کو دے دےگی جس میں تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 0.3 ہیکٹر زمین کا ہی معاملے پر فیصلہ ہونا۔ باقی 67 ہیکٹر زمین تو مرکزی حکومت کے پاس پہلے سے ہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا