English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرسی :موبائیل لے جانے والے طالب علم کا پرنسپل نے کیا اس طریقے سے علاج

share with us

بھٹکل 14/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) سرسی کے ایک اسکول میں موبائل لانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کالج پرنسپال نے طلباء کے سامنے موبائل فون ہتھوڑے سے توڑدئیے۔ موبائل لانے پرعائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر کالج پرنسپال نے طلباء وطالبات کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کالج احاطہ میں موبائل کا استعمال ممنوع رہے گا۔ حالیہ دنوں میں طلباء پر پڑرہے موبائل کے منفی اثرات پر بھی پرنسپال نے روشنی ڈالی اور انڈرائیڈ موبائل سمیت کسی بھی قسم کے موبائل اسکول کے احاطہ میں استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ پرنسپال کے اس اقدام کی کئی ایک لوگوں نے ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جس طرح موبائل کے استعمال سے تعلیم سے دوری ہوتی جارہی ہے وہ ہمارے سامنے ہیں۔ طلباء گھنٹوں موبائل فون کے استعمال پر صرف کرتے ہیں اور انہیں پڑھائی کے تعلق سے کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے۔ ویڈیوز اور مختلف گیمز کی لت پڑنے کے بعد نوجوان انتہائی قدم اٹھانے سے بھی نہیں چوکتے۔ بیلگام میں حالیہ دنوں میں اپنے والد کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ دوسری جانب طلباء میں پرنسپال کے اس اقدام سے عجیب بے چینی پائی جارہی ہے۔ دوسرے اسکول اور کالجز کے طلباء بھی اس اقدام سے سہمے ہوئے ہیں کہ کہیں ان کے اسکولوں میں بھی اس طرح کی پابندی نہ عائد ہو جائے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا