English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل دکن ویلفیر اسوسی ایشن نے کی مشاہد احمد کی تہنیت 

share with us

بھٹکل 14/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  پی ایس آئی کے شعبہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے پورے شہر بھٹکل کا نام روشن کرنے والے مشاہد احمد کی تہنیت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ شہر کی قابلِ ذکر تنظیموں کی جانب سے ان کی شال پوشی کی جارہی ہے اور ملت کے دوسرے نوجوانوں کو اس میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ بروز جمعہ دکن ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے آئی بی ہال میں منعقدہ پروگرام میں مشاہداحمد کی تہنیت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر موجود امام وخطیب مسجد احمد سعید بھٹکل مولانا جعفر ندوی نے کہا کہ کوشش کے ذریعہ سے ہر ایک چیز کا حصول آسان ہوجاتا ہے۔ نئے میدانوں میں ہمارے نوجوانوں کا آگے آنا اس بات کا نشانی ہے واقعی ہم لوگ ترقی کررہے ہیں اور یہ کوشش کے بغیرممکن نہیں ہے۔ مشاہد احمد نے بھی اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ کوشش کا میابی کا زینہ ہے۔ کسی کو ہار ماننے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تو کامیابی خود بخود قدم چوم لیتی ہے۔ انہو ں نے حوصلہ افزائی پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔ ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغاز شعور احمد مومن کی تلاوتِ کلام سے ہوا۔ جنرل سکریٹری شوکت خطیب نے پروگرام کا مقصد بیان کیا۔ ڈاکٹر نسیم خان نے سول سرویس میں آگے آنے کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی صدارت صدر دکن ویلفیر اسوسی ایشن جناب آئی ڈی خان نے کی۔ سابق صدر جناب فاروق شیخ نے شکریہ ادا کیا اور عفان بافقیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا