English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق خطے میں جنگ کے حق میں نہیں، صدرِ عراق

share with us

بغداد :14ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)عراقی صدر بہرام صالح  کا کہنا ہے کہ علاقے کی صورتحال کافی کشیدہ ہے اور وہ جنگ چھڑنے کے حق میں   نہیں ہیں۔

صالح نے بغداد میں ایک سرگرمی کے دوران  اپنے خطاب میں کہا کہ عراق  کو چاہیے کہ وہ جھڑپوں والے علاقے  کو اپنے مفادات  میں ہونے والے ماحول میں بدلے۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے ، ہم بطور عراق خطے کے کسی بھی علاقے میں جنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔

انہوں  نے عراق میں قومی حکمت تحریک کے لیڈر عمار الا حکیم کی جانب سے قائم کردہ سیاسی  مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اس مخالفت  کو حکومت اور دیگر سیاسی امور کی جانب مائل کرنے کے معاملے کو اہمیت دیں گے۔

اسی  پروگرام  کے دوران خطاب کرنے والے حکیم نے بتایا کہ "عراق میں جمہوری پیش رفت  قومی سیاسی مخالفت  کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی ممکن بن سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا