English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ، بھاری نقصان

share with us

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل پروسیس کرنے والے فیکٹری 'سعودی اَرامکو' پر ڈرون کے ذریعہ حملہ کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔سعودی کے دارالحکومت ریاض کے مشرق میں واقع حریص نامی علاقے میں حملہ کیا گیا ہے۔

حملے کے سبب زبردست آگ لگ گئی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک بڑے آئل فیلڈ پر حملہ ہے۔فی الحال کسی بھی جماعت یا ملک نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حالانکہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب اس سے قبل سلطنت کے اندر ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔

فی الحال حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اب تک یہ بھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس حملے سے سعودی عرب کے تیل کی پیداوار پر کیا اثر پڑے گا۔

سعودی ارامکو کو 'بقیق آئیل پروسیسنگ سہولیات' کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ الربع لخالی ریگستان کے شمال میں بقائق نامی علاقے میں واقع ہے۔

اسے دنیا کا سب سے زیادہ خام تیل استحکام پلانٹ کے طور پر بھی کہا جاتا ہے۔

اس حملے سے ممکنہ طور پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کے ساتھ امریکہ اور ایران کے مابین بھی کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا