English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولیس چیکنگ کے دوران کام میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف معاملہ درج 

share with us

اڈپی  14/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  پولیس چیکنگ کے دوران ان کے کام میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد حارث نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے پولیس چیکنک کے دوران انہیں صحیح طرح ڈیوٹی انجام دینے نہیں دیا۔ پولیس سپرنڈنٹ کی جانب سے جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سب انسپکٹر اور اس کے ساتھ موجود عملہ یونیفارم پہن کر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی۔ کچھ گاڑیوں کے مالکان پرمعاملات درج کیے جارہے تھے۔ گیارہ معاملات پولیس نے درج کرلیے تھے۔ اسی وقت بناء ہیلمٹ پہنے ایک شخص اس راستے سے گذررہا تھا کہ پولیس نے اسے روکا جس پر اس نے پولیس کی مخالفت کی۔ اس دوران اس نے ایک شخص کو فون کرکے موقع پر بلایا جس کی شناخت محمد حارث کی حیثیت سے کرلی گئی ہے اس نے آکر اپنی گاڑی پولیس جیپ کے سامنے کھڑی کردی اور پولیس سے ترش لہجے میں بات چیت کرنے لگا۔پولیس سے بحث کے دوران عوام بھی وہاں جمع ہوگئی۔ اس نے سب انسپکٹر کو جیپ سے اترنے کی بھی بات کہی۔ اس کے بعد وہ وہاں سے رفو چکر ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اس نے اسے خاموش کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اپنی بات پر بضد رہا۔ پولیس کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام میں پولیس نے انہیں معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا