English   /   Kannada   /   Nawayathi

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا

share with us

ٹورنٹو:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے اکیس اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا، کینیڈا میں ہرچارسال بعد الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مدت پوری ہونے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی اور 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے گورنر جنرل جولی پائٹے کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ الیکشن 6 ہفتے بعد ہوں گے۔

خیال رہے کینیڈا میں ہر چار سال بعد الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو امید ہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدہ سنبھال لیں گے۔

یاد رہے اگست 2018 میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں چوتھی مرتبہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ، لیبرل پارٹی کے سربراہ جسٹن ٹروڈو کو ان کی پارٹی نے سرکاری طور پر آئندہ برس ہونے والے الیکشن کے لیے دوبارہ نامزد کردیا ہے، ٹروڈو سنہ 2008 سے کینیڈین حکومت میں عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے سنہ 2011 میں دوسری مرتبہ الیکشن میں کامیابی اور سنہ 2015 میں تیسری مرتبہ انتخابات جیتنے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا