English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر ملکیوں پر حملے، نائیجیریا نے جنوبی افریقا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دیے

share with us

ابوجا:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی افریقا میں غیرملکیوں پر حملوں اور  جھڑپوں کے بعد نائیجیریا نے اپنے شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا.تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا میں حملوں کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر نائیجیریا کی حکومت حرکت میں‌ آگئی.

نائیجیریا کی حکومت اب تک 180 افراد کو جنوبی افریقا سے نکال چکی ہے، البتہ اب بھی اس کے کئی شہری جنوبی افریقا کے ایئرپورٹس پر موجود ہیں.میڈیا کے مطابق ساؤتھ افریقی حکام نے نائیجیریاکے درجنوں شہریوں کو کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر روک رکھا ہے، ان افراد میں خواتین اور بچے بھی ہیں، جنھیں واپس جانے کی اجازت فراہم نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں غیرملکیوں پر حملوں کا آغاز ماہ اگست میں ہوا تھا، جس میں دھیرے دھیرے شدت آتی گئی.

اوائل میں‌ اس کا مرکز دارالحکومت پریٹوریا تھا، مگر پھر یہ جھڑپیں دیگر شہروں میں بھی پھیل گئی.  اب یہ پرتشدد واقعات بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ تین درجے افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں.

پولیس نے شر پسندوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور بہت سوں کو گرفتار کیا، مگر اس  خطرہ اب بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر نائیجیریا نے اپنے چھ سو شہریوں کو جنوبی افریقا سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا