English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

share with us

دبئی:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم نے نوٹوں سے بھرا بیگ واپس کرکے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، دبئی پولیس نے محمد ناظم کے اقدام کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے خور فکان میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی میں برازیلین فٹبال کے کھلاڑی بسمارک فیریرا سوار ہوئے اور منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد اپنا نوٹوں سے بھرا بیگ گاڑی میں بھول گئے، برازیلین فٹ بال کے کھلاڑی خورفکان کی ٹٰیم سے کھیلتے ہیں۔

ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم کو جب گاڑی کی پچھلی سیٹ سے بیگ ملا تو انہوں نے فوراً نوٹوں سے بھرا بیگ دبئی پولیس کے حوالے کردیا۔

ٹٰیکسی ڈرائیور نے کہا کہ بیگ واپس کرنے پر دبئی پولیس نے میرے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ وہ مجھ سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔

ڈرائیور محمد ناظم کے مطابق دو دن کے بعد میں حیران رہ گیا کہ دبئی پولیس کا ایک وفد میرے آفس پہنچ گیا اور مجھے اعلیٰ افسران اور میرے ساتھی ڈرائیورز کے سامنے اعزاز سے نوازا۔

محمد ناظم نے کہا کہ بڑا فخر محسوس ہوا کہ مجھے میرے ساتھیوں اور افسران کے سامنے سرٹیفکیٹ اور تحفہ دیا گیا۔

دبئی پولیس نے محمد ناظم کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، ٹیکسی ڈرائیور نے دیگر ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کی کوئی کھوئی ہوئی چیز انہیں مل جائے تو اسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا