English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کا جان بولٹن کی رخصتی کے باوجود امریکا سے مذاکرات سے انکار

share with us


 ایران پرعاید پابندیوں کے برقرار رہنے کی صورت میں تو امریکا سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ایرانی مندوب


تہران:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی رخصتی کے باوجود امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر ماجد تخت عروانچی نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی رخصتی کے بعد ایران امریکا سے مذاکرات کی بحالی پر نظرثانی نہیں کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران پرعاید پابندیوں کے برقرار رہنے کی صورت میں تو امریکا سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا