English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظبی پولیس نے ہیوی ڈیوٹی ٹرک کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

share with us

خواتین سمیت 18 تارکین وطن العین چوکی کے راستے ٹرک کے خفیہ خانوں میں امارات لائے جا رہے تھے، رپورٹ


ابوظہبی:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ابوظبی پولیس نے ایک ہیوی ڈیوٹی ٹرک کے خفیہ خانوں کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العین شہر میں خطم الش?لۃ چوکی کے راستے اٹھارہ مزدوروں کو غیر قانونی طور پر امارات سمگل کیا جا رہا ہے۔ دراندازی کے مرتکب 18 رکنی ٹولے میں خواتین بھی شامل تھیں۔پولیس حکام نے کسٹمز کی عمومی انتظامیہ کے ساتھ ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلروں کی کارروائی ناکام بنائی۔پولیس حکام نے انسانی سمگلنگ کے اس گھناؤننے منصوبے کی اطلاع دینے والے افراد، جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں، کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم ملک کی سلامتی اور انسانی جانوں کو خطرے سے ڈالنے والوں سے کسی نرمی کا برتاؤ نہیں کریں گے۔ایسی کارروائیوں کے بھیانک نتائج نکلتے ہیں اور اس طرح غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخلے کے خواہش مند افراد قتل، چوری، ڈکیٹی اور زیادتی جیسی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہوتے ہیں، جنہیں متحدہ عرب امارات میں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا