English   /   Kannada   /   Nawayathi

موصل میں امریکی طیاروں نے داعش کے ٹھکانے تباہ کردیئے

share with us


داعش کے دہشتگرد شام سے عرا ق آنے جانے کیلئے اس راستے کا استعمال کررہے تھے،امریکی فوج 


واشنگٹن:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے عراق میں موصل کے قریب داعش کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے،امریکی لڑاکا طیاروں نے 40 ٹن لیزر گائیڈڈ بم پھینک کر داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی طیاروں نے موصل سے 50 میل دور داعش کے گڑھ میں کارروائی کی،ایف 15 اور ایف 35 لڑاکا طیاروں نے داعش کے ٹھکانو ں پر 40 ٹن وزنی بم پھینکے اور داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا، جس کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے عراق کی خصوصی فورسز کو وہاں بھیجا گیا ہے۔امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ داعش کے دہشتگرد شام سے عرا ق آنے جانے کیلئے اس راستے کا استعمال کررہے تھے، امریکا نے کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔داعش کا یہ ٹھکانہ دریائے دجلہ میں موجود ایک جزیرے پر تھا جو کہ  عراق میں واقع تھا، اس کارروائی میں عراقی فضائیہ نے بھی امریکی فوج کے ساتھ حصہ لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا